دنیا کو ’لذیذ کیڑے‘ کھلانے کیلئے فیکٹری تیار

دنیا کو ’لذیذ کیڑے‘ کھلانے کیلئے فیکٹری تیار
دنیا کو ’لذیذ کیڑے‘ کھلانے کیلئے فیکٹری تیار

  

رکیاوک (مانیٹرنگ ڈیسک) آئس لینڈ کے ایک نوجوان نے آنے والے وقتوں میں دنیا میں کھانے کی ممکنہ قلت کا انوکھا حل نکالا ہے۔ اس نوجوان نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جسے ’فلائی فیکٹری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مشین انسانوں کے کھانے کیلئے کیڑے مکوڑے پالتی ہے۔ اولینٹن کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے انسانوں کیلئے بالکل موزوں ہیں اور ان کا ذائقہ بالکل چکن جیسا ہے۔ لوگ حسب منشائ، ان پر مصالحہ ڈال کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کی پسندیدہ ڈش کوکونٹ چاکلیٹ لاروا ہے ۔ اولینٹن کے مطابق اس نے 2013ءمیں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ پڑھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مستقبل میں کیڑے غذاءکی قلت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ سے متاثر ہو کر اس نے اس منصوبے پر کام شروع کیا اور یہ فیکٹری اس طرح تخلیق کی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس