روس میں روبوٹ بینڈ متعارف

روس میں روبوٹ بینڈ متعارف
روس میں روبوٹ بینڈ متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو (نیوز ڈیسک)شوبز اور فنون لطیفہ کے میدان سے روز دلچسپ اور مزیدار خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن یہ خبر بہت نرالی ہے۔ موسیقی کے شائقین سن لیں اور موسیقار خبردار ہو جائیں کہ اب روبوٹس نے بھی اپنا ایک بینڈ بناکر موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔روبوٹس کے اس تین رکنی بینڈ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنی پہلی پرفارمنس کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کر دیا ہے ۔” کمپریسر ہیڈ “ نامی اس بینڈ کا تعلق جرمنی سے ہے اس میں ایک ڈھول بجانے والا اور ایک گٹار بجانے کا ماہر روبوٹ بھی شامل ہے ۔ اس بینڈ نے ماسکو کے آرٹ پلے سنٹر میں ہونے والی ”روبوٹ بال“ نامی نمائش میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی ۔ یہ فنکار سکریپ دھاتوں سے بنائے گئے ہیں اور ان کے اعضاءگیس کے پریشر سے حرکت کرتے ہیں ۔ اس پریشر کو برقی روسے کنٹرول کیا جاتا ہے اور مڈی سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے یہ روبوٹ بینڈ خوبصورت دھنیں بکھیرتے ہیں ۔ اس منفرد بینڈ کی پرفارمنس کو یوٹیوب پر اب تک 63کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔ ماسکو میںجاری اس نمائش میں کینیڈا ، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے تقریباً 40روبوٹ حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -