نوشہروفیروزمیں جوتامنہ سے اٹھوانے کی زمیندار کی سزا کا معاملہ،پولیس نے وڈیرے کو گرفتار کر لیا

نوشہروفیروزمیں جوتامنہ سے اٹھوانے کی زمیندار کی سزا کا معاملہ،پولیس نے ...
نوشہروفیروزمیں جوتامنہ سے اٹھوانے کی زمیندار کی سزا کا معاملہ،پولیس نے وڈیرے کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک)منہ سے جوتا اٹھوا کر معافی منگوانے کی زمیندار کی سزا پر پولیس نے وڈیرے محمد بخش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دونوں نوجوانوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تھانے بلا لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ وڈیرے کیخلاف مقدمہ انداراج اور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد نوجوانوں کو تحفظ دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ وڈیرے کی گاڑی سے گدھا گاڑی ٹکرانے پر مزدو بھائیوں سے منہ سے جوتا اٹھوا کر معافی منگوائی گئی تھی ،اس انتہائی انسانیت سوز واقع پر پولیس کی جانب سے نوٹس لے لیا گیاہے اور دونوں مزدو بھائیوں کو وڈیرے کیخلاف بیان کیلئے تھانے طلب کر لیا گیاہے۔