راجگال میں پاک فضائیہ کی بمباری،دہشتگردوں کے تین خفیہ ٹھکانے تباہ
خیبر ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجگال میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کرتے ہوئے تین ٹھکانے تباہ کردیئے۔
سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ نے آپریشن کیا اوراس کارروائی کے دوران فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے حصہ لیا ۔لڑاکا طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی میں دہشتگردوں مارے گئے ہیں ،تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

