کلبھوشن کی پھانسی روکنے کا حکم آنے پر وریندر سہواگ کا جشن، پاکستانی صارف نے ہر صورت پھانسی دینے کی حقیقت دکھائی تو سٹپٹا کر رہ گئے، ایسا جواب دیدیا کہ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے گا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کو بھارت میں ٹوئٹر کا ”کنگ“ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اکثر اوقات ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے سب کو خاموش کرا دیتے ہیں مگر کلبھوشن کی پھانسی کے معاملے پر انہوں نے مبارکباد کی ٹویٹ کی تو ایک پاکستانی کے آئینہ دکھانے پر غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔
چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے اور بھارت کو قونصلر رسائی دینے کا حکم دیا تو وریندر سہواگ اس فیصلے سے خوب خوش ہوئے اور ٹوئٹر جاری پیغام میں ہندی زبان میں مبارکباد اور سچ کی فتح کا پیغام دیا جسے بھارتیوں نے بہت پسند بھی کیا۔
Satyamev Jayate !#KulbhushanJadhav
— Virender Sehwag (@virendersehwag) May 18, 2017
ان کا یہ پیغام ایک پاکستانی صارف کی نظر سے بھی گزرا تو اس نے انہیں حقیقت سے آگاہ کرنے کی ٹھان لی اور جواب دیا کہ ”کیاآپ لوگوں کم عمل ہیں؟ آخری فیصلہ ابھی آنا ہے اور چاہے عالمی عدالت برائے انصاف کچھ بھی کہے، ہم اسے پھانسی دیں گے، تم لوگوں کی مرضی ہے، اس معاملے کو لے کر جہاں مرضی چلے جاﺅ۔“
@virendersehwag You guys hv less brains? The final decision yet to come and even though icj stays whtever we ll hang him go where ever on ur choic#pak????
— Farhan Zahoor (@FarhanZahoor124) May 18, 2017
کہتے ہیں سچ کڑوا ہوتا ہے، وریندرا سہواگ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور یہ سچ انہیں اتنا کڑوا لگا کہ انہوں نے پاکستان کی قومی سلامتی کے معاملے کو ایک کرکٹ میچ سمجھ لیا اور پاکستانی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”اپنے خوابوں میں، بالکل اسی طرح جیسے ورلڈکپ میچ میں بھارت کو ہرانے کا خواب، کتا پالو، بلی پالو، غلط فہمی مت پالو۔“
In your dreams ,just like beating India in a World Cup.
Kutta Paalo, Billi Paali, galat fahmi mat paalo. #KulbushanJadhav https://t.co/k8WKLwBR4Z
— Virender Sehwag (@virendersehwag) May 18, 2017
وریندر سہواگ یا تو واقعی بہت بھولے ہیں یا پھر شائد بننے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ اور پاک، بھارت کرکٹ میچ بالکل مختلف چیزیں ہیں۔ بھارت کو ورلڈکپ کے میچ میں ہرانا پاکستان کا ایک خواب ضرور ہے مگر کلبھوشن کو پھانسی کی سزا سنائے جانا ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ کلبھوشن یادیو نے کسی کرکٹ میچ میں ’بال ٹمپرنگ‘ نہیں کی بلکہ پاکستان کی قومی سلامتی کو للکارا ہے اور پاکستان ایسے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح جانتا ہے۔