بھارت سن لے ہم دوستی چاہتے ہیں مگر کشمیریوں پر ظلم براشت نہیں، نواز حکومت کے دن پورے ہوچکے،جلد سیاسی جنازہ نکلے گا:شیخ رشید
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سن لے کہ ہم دوستی چاہتے مگر کشمیریوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے،نواز حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں جلد ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 50 ہزار 742 پوائنٹس پر آگیا
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ چین کیلئے ساری دنیا کا راستہ بند ہے لیکن پاکستان اسے ایسا راستہ دے رہا ہے کیونکہ چین ہماری جان اور ایک بہترین دوست ہے جس کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے۔پاکستان نے جو چین کو راستہ دیا ہے اس کی بدولت سامان ہفتوں کی بجائے 4 دن میں پہنچ جاتا ہے جبکہ نواز شریف قوم کو گوادر کے نام پر دھوکہ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اورترقی بلوچستان ہے، بلوچستان کے نوجوان کو گوادر میں روزگار ملنا چاہیے، ہم گوادر کے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر بے روزگار نہیں ہونے دیں گے چین کے ذریعے سے گوادر کے لوگوں کو روزگارملے گا۔میں آج کے دن ڈیزل پر بھی بات کرنا چاہتا تھا لیکن مستونگ واقعہ کی وجہ سے آج جانے دیں۔