حرمین شریفین، مسجد نبوی ﷺکی سیکورٹی کے لئے سپیشل بریگیڈ فورس کو ذمہ داری سونپ دی گئی

حرمین شریفین، مسجد نبوی ﷺکی سیکورٹی کے لئے سپیشل بریگیڈ فورس کو ذمہ داری ...
حرمین شریفین، مسجد نبوی ﷺکی سیکورٹی کے لئے سپیشل بریگیڈ فورس کو ذمہ داری سونپ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(یوا ین پی)سعودی حکومت نے مسجد نبوی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل سیکورٹی فورسز کے بریگیڈ کا انتخاب کیا،اس مقصد کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ایک آپریشن روم چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک افسر نے بتایا"مسجد نبوی شریف کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ہمارے پاس سپیشل فورس،جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس آپریشن روم اور اس ٹیکنالوجی کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت ہے"۔سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ ساتھ 1300 کے قریب سیکورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں،جن کے ذریعے مسجد نبوی کے ہر زاویے اور اس کے صحنوں کا جائزہ لیا جائیگا،اسی طرح مسجد سے ملنے والے راستوں کو بھی ہر آن نظر میں رکھا گیا ہے تا کہ ہر لمحہ بدلتی صورت حال سے با خبر رہا جاسکے۔

سیکورٹی ذمہ دار کے مطابق "سیکورٹی روم کی ذمہ داریوں میں حرم نبوی شریف کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینا، سیکورٹی اہل کاروں کو ہدایات دینا تا کہ وہ نمازیوں کو اژدہام کی جگہ سے نسبتا کم رش کے مقام پر منتقل کریں اور سیکورٹی اہل کاروں کی مطلوبہ معاونت کی جگہ کی طرف رہنمائی کرنا شامل ہیں"۔سعودی ویژن 2030 کے پروگرام میں حجاج اور معتمرین کی تعداد میں اضافے اور سعودی حکومت کے زیر انتظام ان افراد کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -