امجد صابری کے قاتلوں کو سزا، ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے ، گاڑی واپس کریں: اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

امجد صابری کے قاتلوں کو سزا، ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے ، گاڑی واپس کریں: ...
امجد صابری کے قاتلوں کو سزا، ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے ، گاڑی واپس کریں: اہلخانہ کی حکومت سے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) امجد صابری کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے اور امجد صابری کی پہلی برسی پر انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ، امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے ، اہلخانہ کے گھر سے ہٹائی گئی جو سیکیورٹی واپس دی جائے اور امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر بھی ان کے گھر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ،یہ مطالبات امجد صابری کے اہل خانہ نے آرٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے عہدیداران کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیے۔

امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی گاڑی اورموبائل فونز جو اب تک واپس نہیں کیے گئے ہیں وہ واپس کیے جائیں۔ امجد صابری کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف گھومنے پھرنے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ، پاکستان چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امجد صابری کی پہلی برسی کو عرس کا نام دیا ہے ، اس موقع پر طلحہ صابری نے امجد صابری کی پڑھی ہوئی ایک دعا بھی سنائی۔

مزید :

تفریح -