پاک افغان سرحد مسلسل پندرہویں روز بھی بند ،تجارتی سرگرمیاں معطل ، امدادی کیمپوں میں مقیم متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

پاک افغان سرحد مسلسل پندرہویں روز بھی بند ،تجارتی سرگرمیاں معطل ، امدادی ...
پاک افغان سرحد مسلسل پندرہویں روز بھی بند ،تجارتی سرگرمیاں معطل ، امدادی کیمپوں میں مقیم متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن پاک افغان سرحد جمعہ کو 15ویں روز بھی بند ، باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی ، افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر بند ہونے سے 15 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ، کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے رہائشی بدستور کیمپوں میں مقیم جہاں پی ڈی ایم اے کی جانب سے چمن جھڑپ کے متاثرین کی امداد جاری ہے جبکہ 5 مئی کو چمن میں افغان فورسز کی دراندازی اور پاک افواج کے ساتھ جھڑپ کے بعد بند سرحد کے دونوں جانب ہزاروں شہری سرحد کھلنے کے منتظر ہیں۔

مزید :

چمن -