حکمرانوں نے پاکستان سے غداری کی،ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے:سراج الحق
کراچی (آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کیساتھ غداری کی ہے جبکہ ملک میں جمہوریت کا خاتمہ ہوچکا ہے،سامراج طبقات اور پارٹیاں بدلتی رہتی ہیں لیکن طبقاتی نظام معیشت میں غریب کا کام صرف ووٹ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف نے 20کروڑعوام اورجمہوریت کویرغمال بنایاہواہے،افسوس ہے کہ وزیراعظم 70سال بعدپاکستان کولبرل کہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے کسی وزیرکابیٹاسرکاری اسکول میں نہیں پڑھتا،طبقاتی نظام معیشت میں غریب کاکام صرف ووٹ دیناہے جبکہ غریبوں کے پاس پانی اورگیس نہیں آئندہ انتخابات میں کسی کرپٹ کوپارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ باصلاحیت لوگوں کودیں گے چاہے اس کاتعلق جماعت اسلامی سے نہ ہو، پاکستان کسی وڈیرے یاچوہدری نے نہیں ایک وکیل نے بنایا،قائد اعظم ایک ایسی ریاست چاہتے تھے جہاں فتنے نہ ہوں،پاکستان کی طاقت نظریہ پاکستان ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا،طبقاتی نظام معاشرے میں مزیدنہیں چل سکتا جہاں سماجی نظام نہ ہوملک تباہ ہوجاتے ہیں قانون بے بس کھڑاہے ظالموں کے آگے۔