محکمہ اینٹی کرپشن 7سال بعد بھی مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام، سپیشل جج نے ڈی جی کو مراسلہ بھجوا دیا

محکمہ اینٹی کرپشن 7سال بعد بھی مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام، سپیشل جج نے ...
محکمہ اینٹی کرپشن 7سال بعد بھی مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام، سپیشل جج نے ڈی جی کو مراسلہ بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے 7سال پرانے مقدمہ کاچالان پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تفتیشی آفیسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے چالان پیش کرنے پر پابند بنایا جائے ۔

غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں ایک کیس سرکار بنام نصیر احمد زیرسماعت ہے جس میں پٹواری محمد افضل، نصیر احمد سمیت 5ملزمان نامزد ہیں،کیس 2010ءسے زیرسماعت ہے لیکن ابھی تک مکمل چالان پیش نہیں ہوا،وکیل نے سماعت پر عدالت کو بتایا گیا کہ چالان نامکمل ہے اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے اوراسے 3جون تک مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -