ڈائریکٹر ریکوری واسا کی مبینہ کرپشن کیخلاف غازی یونین کا مظاہرہ

ڈائریکٹر ریکوری واسا کی مبینہ کرپشن کیخلاف غازی یونین کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی) غازی یونین واسا (سی بی اے ) کے زیراہتمام ڈائریکٹرریکوری واسا میں غفور کی مبینہ کرپشن،ملازمین کے ساتھ ناروارویے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز بھی واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں غازی یونین واسا کے صدر ملک وحید رجوانہ کی قیادت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کے دفتر پر انڈے مارے جس پر وہ چلے گئے۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری مہر عمر حیات ، عبد المالک قریشی، کامران خان، جاوید تھہیم، منیر بلوچ، اختر بلوچ، مجاہد پاشا سمیت دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈائریکٹر ریکوری کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ کرپٹ بدعنوان ڈائریکٹر ہر سرکل ہیڈ سے فی کس دو لاکھ روپے ماہانہ بھتہ طلب کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، نیب سے مطالبہ کیا کہاگر اس ایسے راشی افسر کا تبدیل نہ کیا گیا تو وہ نہ صرف ملتان بھر کی تمام یونین کونسل ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے ڈسپوزل بند کردیں گے ۔
ہڑتال