مخدوم وجاہت حسین گیلانی کا چہلم سیاسی‘ سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت‘ علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعا کرائی
ملتان (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید وجاہت حسین گیلانی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
مرحوم کی روح کے ایصال کیلئے دعا ختم چہلم کی تقریب ان کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں خاندان گیلانیہ کے عمائدین سمیت سیاسی‘ سماجی رہنماؤں‘ علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ ان میں علامہ فاروق سعیدی‘ ڈاکٹر صدیق قادری‘ حمید نواز‘ احمد نواز‘ غلام شبیر‘ علامہ سعید احمد فاروقی‘ قاری عبدالغفار نقشبندی نے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا۔جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے اجتماعی دعا کروائی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ یزدانی گیلانی‘ تنویرالحسن گیلانی‘ سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید ‘ ابوالحسن گیلانی‘ سجادہ نشین دربار اوچ شریف سہیل حسن گیلانی‘ سجادہ نشین دربار حامدیہ قاری ناصر میاں خان‘ سجادہ نشین دربار سندرشریف حبیب عرفانی‘ سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی‘ راجن بخش گیلانی‘ عبدالقادر عامر گیلانی‘ خواجہ محمد حسین‘ نورانی گیلانی‘ عامر تنویر گیلانی‘ ڈاکٹر ہارون بابر‘ تابش درانی‘ اظہر حسین‘ قاری عبدالرؤف قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔