فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن‘ پوائنٹس سربمہر
ملتان(جنرل رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے زنگ آلود مشینری ، مضرِ صحت کیمیکلز کے استعمال ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے رشید سوڈا واٹر فیکٹری جبکہ پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی ،مس برانڈنگ اور صفائی کے ناقص(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
انتظامات پرکوہ نور مینگو جوس یونٹ کو سر بمہر کر دیا۔ضلع ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہی کاروائیوں کے دوران ممنوعہ اشیاء کی فروخت،ناقص سٹوریج،غلط لیبلنگ اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پرکینٹ فوڈ کو سیل کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کر تے ہو ئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زنگ آلود مشینری ،مضرِصحت اجزاء کے استعمال ،سٹوریج کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پر یامین لیمن سوڈا واٹر جبکہ آر او فلٹرز کی عدم موجودگی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے کی وجہ سے زندگی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سر بمہر کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر او فلٹرز کی عدم مو جودگی،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے کی و جہ سے رضا آئس فیکٹری کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ملتا ن کی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو60,000کے جرمانے عائد کیے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،صفائی کے ناقص انتظامات،غلط لیبلنگ،ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر157,500کے جرمانے عائد کیے ۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 6000مضر صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس،620کلو مینگو جوس،300لٹر ناقص مشروبات، 145 ساشے گٹکا،35کلوملاوٹی مصالحہ جات، ناقص آئل، حشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ مزید برآں کارروائیوں کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی