نقیب اللہ قتل کیس،راﺅ انوار سمیت تمام ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

نقیب اللہ قتل کیس،راﺅ انوار سمیت تمام ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم،آئندہ ...
نقیب اللہ قتل کیس،راﺅ انوار سمیت تمام ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انواراورڈی ایسی پی قمر سمیت دیگر ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں جبکہ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت کی جانے سے ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئی اورراﺅ انوار سمیت دیگر پر آئندہ سماعت پر فرو جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان سمیت دیگر کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ،پولیس کا کہناتھا کہ مفرور ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تاحال مفرور ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
ادھر مقدمے کی سماعت کے دوران مقتول کے اہلخانہ کو عدالت کے سکیورٹی عملے نے داخلے سے روک دیا،جج نے کمرہ عدالت میں ملزمان کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مدعی کے وکیل کو روک لیا گیا تھا تاہم وکلا کے سخت اعتراض پر بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی ،وکیل مدعی کا کہناتھا کہ ان کیمرا سماعت سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے وکیل ،یہ ٹرائل اوپن کورٹ میں چلنا ہے،ان کیمرا غیرقانونی ہے۔
جبکہ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارنے کمرہ عدالت میں شریک ملزمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سناﺅ کیا چل رہا ہے ؟اس پر ملزموں نے جواب دیا کہ بس آج کل پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔