نقیب قتل کیس:گرفتار ڈی ایس پی قمر احمد کی درخواست ضمانت داخل،سرکاری وکلا کا نوٹس وصول کرنے سے انکار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے بعد ڈی ایس پی قمراحمد نے درخواست ضمانت داخل کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس سماعت ہوئی،ڈی ایس پی قمر احمد نے درخواست ضمانت جمع کرا دی ،سرکاری وکلانے نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا،اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے سرکاری وکلانوٹس بھی وصول نہیں کررہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔
سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارنے میڈیا سے گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ کمرہ عدالت میں اے سی نہیں چل رہے تھے باقی ساری باتیں میرے وکلا سے پوچھیں۔