شرقپور شریف: شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کی ناک کاٹ دی، ملزم فرار

شرقپور شریف: شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کی ناک کاٹ دی، ملزم فرار
شرقپور شریف: شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کی ناک کاٹ دی، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شوہر نے روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کی ناک تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق سرگودھا کے رہائشی نومسلم ناظم عرف ناجو کی شادی شرقپور کے قریبی علاقہ برج اٹاری میں شہناز نامی خاتون سے ہوئی۔ گھریلو ناچاکی پر شہناز روٹھ کر اپنے میکے برج اٹاری آگئی تو ناظم اسے منانے برج اٹاری شہناز کے گھر آیا جہاں پر بڑوں نے معاملہ رفع دفع کرواکر شہناز کو ناظم کے ساتھ روانہ کردیا۔

ناظم نے دل میں رنجش رکھتے ہوئے سرگودھا واپس جانے کی بجائے شرقپور کے گاﺅں تیرڈے والی سے ملحقہ دریائے راوی کے جنگل میں جاکر تیز دھار آلہ سے شہناز کی ناک کاٹ دی اور خود فرار ہوگیا۔ زیادہ خون بہنے سے خاتون کی حالت خراب ہونے پر راہگیروں نے پولیس چوکی ڈھماکے میں اطلاع دی جس پر چوکی انچارج اعجاز خان نے بروقت موقع پر پہنچ کر شہناز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اسے فرسٹ ایڈ دے کر میو ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں اس کے ناک کی سرجری کی جائے گی۔

پولیس نے ناظم عرف ناجو کے خلا ف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔ تفتیشی آفیسر اعجاز احمد خان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے ماررہے ہیں بہت جلد وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔