سابق کرکٹر محمد وسیم سویڈن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

سابق کرکٹر محمد وسیم سویڈن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
سابق کرکٹر محمد وسیم سویڈن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو سوئیڈن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سکور کرنے والے محمد وسیم اگلے ماہ سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

محمد وسیم نیدر لینڈز کی جانب سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں ،ان کا وہاں کھیلنا سویڈن ٹیم کی کوچنگ دلانے میں اہم ثابت ہوا ہے ، کیونکہ سویڈیش ٹیم کو اگست میں نیدرلینڈ میں ورلڈ ٹی20 کے ریجنل کوالیفائرز میں حصہ لینا ہے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ سویڈین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے پہلے مرحلے میں وہ ٹیم کا کیمپ لگائیں گے۔