چیف جسٹس کی روس میں منعقدہ عالمی کانفرنس، لیگل فورم میں شرکت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے روسی فیڈریشن کی آئینی عدالت کے صدر ویلری زارکن کی دعوت پر روسی فیڈریشن کے آئین کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی تبدیلیوں کے پیش نظر آئین اور آئینی جائزہ کے مقاصد کے موضوع پر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونےوا لے عالمی کانفرنس میں شرکت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس 8 ویں سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں بھی شریک ہوئے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں بنیادی حقوق کے آئینی تخفظ کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے کانفرنس کے شرکاءکوآگاہ کیا کہ پاکستان کے آئین میں ان حققوق کو تخفظ دیا گیا ہے چیف جسٹس نے 8 ویں سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کے دوران روسی فیڈریشن کی آئینی عدالت کے نائب صدر سرگئی ماﺅرن سے بھی ملاقات کی، جس دوران فریقین نے معاشروں میں بنیادی حقوق کی اہمیت پر زوردیا اوراس امرپراتفاق کیاکہ بنیادی حقوق کو بامقصد اورموثر انداز میں اپنائے بغیر آئین اورسپریم آئینی عدالتوں کے مقاصد اورنتائج پوری طرح حاصل نہیں کئے جا سکتے۔