ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر‘ خاتون جاں بحق ‘ شوہر زخمی
پاکپتن (ویب ڈیسک) مسلم لیگی ایم پی اے بہاولنگر کی گاڑی کی رکشہ کو ٹکر ، بیوی جاں بحق ، شوہر شدید زخمی ، ایم پی اے بہاولنگر سمیت چار افراد کیخلاف تھانہ کلیانہ میں مقدمہ درج ، ایس ایچ او کی مدعی کو دھمکیاں ، سادہ کاغذپر انگوٹھا لگوالیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ نئی بات کے مطابق ایم پی اے بہاولنگر احسان الحق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اپنی گاڑی لینڈ کر وزر نمبر AGX-169پر آرہے تھے کہ پاکپتن کے منی سٹاپ کے قریب ان کی گاڑی قریب ہی آتے ہوئے رکشہ سے ٹکرا گئی ، رکشہ میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ آرہی تھی ، حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سین بی بی اور اس کا شوہر محمد رمضان شدید زخمی ہوگئے جن کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو پاکپتن میں لایا گیا جہاں پر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ایم پی اے احسان الحق باجوہ حادثہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ ذاکر حسین نے بتایا کہ ایس ایچ او کلیانہ ایم پی اے سے ساز باز ہو چکا ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔