شہری ہلاکت:ورثا کو حکومت پاکستان نے 50لاکھ دیت دیدی

شہری ہلاکت:ورثا کو حکومت پاکستان نے 50لاکھ دیت دیدی
شہری ہلاکت:ورثا کو حکومت پاکستان نے 50لاکھ دیت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عتیق کے خاندان کو دیت کی مد میں پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ دنیا کے مطابق یہ رقم امریکی سفارتخانے کی بجائے حکومت پاکستان نے ادا کی۔ اخباری ذرائع کا کہنا تھا کہ کر نل جوزف کو امریکہ واپس جانے کی اجازت دینے سے پہلے دیت کی رقم مرحوم عتیق کے خاندان کو ادا کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے عتیق کے خاندان سے صرف پاکستانی حکام ہی رابطہ میں تھے۔

دوسری طرف مرحوم کے خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو فی سبیل اللہ معاف کیا ،امریکی سفارتخانہ سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔