سندھ اسمبلی :نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی سپیکر کو جوتا دکھا دیا ،شہلا رضا نے ایک دن کیلئے اسمبلی سے آﺅٹ کردیا

سندھ اسمبلی :نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی سپیکر کو جوتا دکھا دیا ،شہلا رضا نے ایک دن ...
سندھ اسمبلی :نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی سپیکر کو جوتا دکھا دیا ،شہلا رضا نے ایک دن کیلئے اسمبلی سے آﺅٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی سپیکر اسمبلی شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا جس پرشہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو ایک دن کیلئے اسمبلی سے آﺅٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی زیرصدارت ایوان کی کارروائی شروع ہوئی توممتاز جاکھرانی نے مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نازیباالفاظ استعمال کئے جس پر نصرت سحر عباسی نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیااسی دوران رکن اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کو جوتا دکھا دیا جس پر شہلا رضا برہم ہو گئیں اور نصرت سحر عباسی کو ایک دن کیلئے باہر نکال دیا، اس پر ممتازجاکھرانی نے فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی کوبے شرم کہہ دیا،شہلا رضا نے کہا کہ ایوان میں روز نئے ڈرامے کئے جاتے ہیں،اسمبلی چلے گی،اپوزیشن کے خواب پورے نہیں ہوں گے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں خاتون کارڈ پہلے بہت کھیلا جا چکا ہے ،5 روزسے بہت ڈرامے بازی ہورہی ہے،شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن نے فریال تالپورکوکھل کرنشانہ بنایا،کسی کی غیرت نہیں جاگی،جوتادکھاناغلطی نہیں،جرم ہے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جنرل ضیاکے پالے ہوئے لوگ جوتاہی دکھاسکتے ہیں،کوئی جوتادکھائےگا تووہ ایوان کے قابل نہیں۔