نواز شریف وزرات عظمیٰ کیلئے مریم پر اتفاق چاہتے ہیں ، عارف نظامی
کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب کا صدر متوقع طور پر اگلاوزیر اعلیٰ بھی ہو سکتا ہے ، نواز شریف مریم نواز کو وزرات عظمیٰ کے عہدے کیلئے متفق کروانا چاہتے ہیں۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلم لیگ پنجاب کا صدر ہوگا وہ متوقع طور پہ اگلا وزیر اعلیٰ بھی ہو سکتا ہے ، عام خیال تو یہ ہوگا کہ حمزہ شہباز شریف کو ہونا چاہیے ، لگتا ہے اس معاملے پر اختلاف ہے ، انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل پر کہا کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو نواز شریف کا خیال یہ ہوگا کہ ان کی اپنی لائن حمزہ اور شہباز کی طرف چلی جائے گی ، نواز شریف اپنی بیٹی ، جن کو وہ گروم کر رہے ہیں ان کو وزرات عظمیٰ کا عہدے کیلئے متفق کروانا چاہتے ہیں.
انکا کہنا تھا کہ اس وقت میاں نواز شریف کی طرح مریم نواز کی فالونگ جلسوں میں نظر آرہی ہے۔