” کیا جنت صرف شراب کے پیاسوں یا سیکس کے بھوکوں کیلئے تخلیق کی گئی ہے یا۔۔۔ “ معروف صحافی مبشر زیدی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہوگیا اور پھر۔۔۔
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مبشر زیدی جو کہ ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوچکے ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں مصروف رہتے ہیں ۔ ٹوئٹر اور فیس بک پر لب کشائی کیلئے وہ ایسے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں جن سے عام لوگ پہلو بچا کر نکل جاتے ہیں ۔ اپنی ایک تازہ ٹویٹ میں بھی انہوں نے ایسے ہی ایک موضوع کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
مبشر زیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ”کیا کسی الہامی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ جنت میں لائبریری ہوگی؟ یا جنت صرف شراب کے پیاسوں اور سیکس کے بھوکوں کے لیے تخلیق کی گئی ہے؟“۔
کیا کسی الہامی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ جنت میں لائبریری ہوگی؟ یا جنت صرف شراب کے پیاسوں اور سیکس کے بھوکوں کے لیے تخلیق کی گئی ہے؟
— Mubashir Zaidi (@MubashirZaidi) May 18, 2018
چوہدری محمد اکرم نامی صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مبشر زیدی کو قرآن کریم کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کتابِ ہدایت سے انہیںتسلی بخش جوابات مل جائیں گے۔
مبشر زیدی صاحب! آپ قرآن کریم کا مطالعہ کریں آپ کے ذہن میں جو بھی سوالات ہیں کتابِ ہدایت آپ کو ان کے تسلی بخش جوابات دے گی
— Ch. Muhammad Akram (@RaeeAkram) May 18, 2018
ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں ابھرنے والے سوالات نُما شیطانی وسوسوں کے قرآنی جوابات سے آپ کو ماہ رمضان میں کتاب ہدایت سے ہدایت عطا ہو جائے @muamir @TRkhan115
سینئر صحافی منیر احمد نے مبشر زیدی کو یکسر نظر انداز کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ مبشر زیدی اسلام کا نام لے کر جذبات سے کھیلتا ہے اور لوگوں کو مجبور کرتا ہے کہ اسے گالیاں نکالیں ۔
حضور، بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس شخص جس کا نام زیدی ہے، اس کو یکسر طور پر نظر انداز کریں، اس کی بات کا جواب نہ دیں۔
— Munir Ahmed (@munirahmedap) May 18, 2018
یقین کریں کہ یہ اسلام اور ہمارے جزبات سے کھیلتا ہے۔
یہ منفی باتیں کر کے مجبور کرتا ہے اسے گالیاں نکالیں!
پھر یہ بے شرم کہتا ہے مزہ آیا۔
اس ڈھیٹ انسان سے کیا الجھنا؟
ارے منیر صاحب، میں تو آپ کی بہت عزت کرتا تھا۔ آپ بھی دولے شاہ کے چوہے نکلے۔ افسوس
— Mubashir Zaidi (@MubashirZaidi) May 19, 2018
مبشر زیدی کے پہلے ٹویٹ پر بحث جاری تھی کہ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں زکوٰة و عطیات غریبوں کو دینے کا مشورہ د دے دیا اور کہا کہ اگر اپنے ہاتھ سے پیسے غریبوں کو دیے جائیں تو فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ ہوجائے گا۔
زکوات، عشر، خمس، صدقہ، فطرانہ، جانور کی کھال بیچ کر حاصل کی گئی رقم اپنے ہاتھ سے غریب کو دیں۔
— Mubashir Zaidi (@MubashirZaidi) May 18, 2018
مولوی، مدرسے، عبادت گاہ، مذہبی جماعت، جہادی تنظیم، مسلح گروہوں کو فنڈ دینے والی حکومت، کسی کو نہ دیں۔
پھر دیکھیں، کتنی جلدی فرقہ پرستی اور انتہاپسندی کی لعنت کا خاتمہ ہوتا ہے۔
مبشر زیدی کی جانب سے فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کو لعنت قرار دیا گیا تو غلام احمد نامی ٹوئٹر صارف نے سینئر صحافی کو ہی لعنت قرار دے دیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ پتا نہیں کب ان سے جان چھوٹے گی۔
اس لعنت کا کب خاتمہ ہو گا جو تمہاری شکل میں بھگت رہے ؟؟
— Ghulam Ahmed (@GhulamAhmed1981) May 18, 2018
مبشر زیدی نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے کچھ سوالات اٹھائے اور اپنے عقائد کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں دین فروش مولویوں کو نہیں مانتا ، کافر کافر کہنے والوں کو نہیں مانتا ، انسانیت سے عاری عبادت گزاروں کو نہیں مانتا ، عقل کے دشمنوں کو نہیں مانتا ‘‘۔
خدا کو نہیں مانتے؟
— Mubashir Zaidi (@MubashirZaidi) May 19, 2018
مانتا ہوں۔
اسلام کو نہیں مانتے؟
مانتا ہوں۔
رسول کو نہیں مانتے؟
مانتا ہوں۔
قرآن کو نہیں مانتے؟
مانتا ہوں۔
پھر کسے نہیں مانتے؟
دین فروش مولویوں کو نہیں مانتا
کافر کافر کہنے والوں کو نہیں مانتا
انسانیت سے عاری عبادت گزاروں کو نہیں مانتا
عقل کے دشمنوں کو نہیں مانتا