چین نے پوری دنیا میں ایک ایسی شرمناک ترین چیز پھیلانے کی تیاری کرلی کہ جان کر ہی انسان کو شرم آجائے

چین نے پوری دنیا میں ایک ایسی شرمناک ترین چیز پھیلانے کی تیاری کرلی کہ جان کر ...
چین نے پوری دنیا میں ایک ایسی شرمناک ترین چیز پھیلانے کی تیاری کرلی کہ جان کر ہی انسان کو شرم آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی گڑیاﺅں جیسی شرمناک ایجاد امریکہ میں ہوئی لیکن اب اس مارکیٹ پر ایسے ملک کا غلبہ ہونے جا رہا ہے جس کا نام سن کر آپ کو قطعاً حیرت نہیں ہو گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ملک چین ہے جو الیکٹرانک مصنوعات سے لے کر بچوں کے کھلونوں تک کی مارکیٹس پر چھا چکا ہے۔ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی و یورپی سرمایہ کار جنسی گڑیاﺅں کے حوالے سے اخلاقی اور سماجی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے ہیں لیکن چینی کمپنیاں امریکی موجدوں کی تیار کر دہ جنسی گڑیاﺅں میں تیزی سے مزید جدت لا رہی ہیں اور انہیں بہتر سے بہتر بنارہی ہیں، چنانچہ آئندہ چند سالوں میں ہی چین جنسی گڑیاﺅں کی عالمی مارکیٹ پر بھی غلبہ حاصل کر لے گا اور اس کی بنائی جنسی گڑیائیں پوری دنیا میں پھیل جائیں گی۔


امریکہ کی پروفیسرجورڈی ویلوردو کا کہنا ہے کہ ”اس وقت جنسی گڑیاﺅں کی عالمی مارکیٹ 2ارب یورو (تقریباً 2کھرب 73ارب روپے) مالیت سے تجاوز کر چکی ہے۔ مغربی دنیا میں ان گڑیاﺅں کے متعلق ایک بحث جاری ہے اور لوگ ان پر طرح طرح کے اعتراضات اٹھا رہے ہیں حتیٰ کہ انہیں انسانیت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے رجحان پانے سے خواتین کی اہمیت کم تر رہ جائے گی اور لوگ افزائش نسل میں بھی رغبت کھو دیں گے۔ ان عوامل کے باعث مغربی سرمایہ کار گومگوں کی کیفیت کا شکار ہیں لیکن چینی کمپنیاں اس مارکیٹ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور ان کی مصنوعات مغربی کمپنیوں کی مصنوعات سے کہیں بہتر ہوتی جا رہی ہیں لہٰذا آئندہ چند سالوں میں چین اس مارکیٹ پر مکمل حاوی ہو جائے گا۔“