’خواتین کو وہ مرد پسند آتے ہیں جن کے جسم کی یہ چیز زیادہ لمبی ہو‘ سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں راز بے نقاب کردیا

’خواتین کو وہ مرد پسند آتے ہیں جن کے جسم کی یہ چیز زیادہ لمبی ہو‘ سائنسدانوں ...
’خواتین کو وہ مرد پسند آتے ہیں جن کے جسم کی یہ چیز زیادہ لمبی ہو‘ سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں راز بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں کی کون سی چیز سب سے زیادہ پسند آتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں یقینا خوبصورت بال، اچھی حسِ مزاح اور جم میں خوب کسرت کرکے بنایا گیا جسم اور دیگر چیزیں آپ کے ذہن میں آئیں گی لیکن اب نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسی چیز کا انکشاف کر دیا ہے جو کبھی کسی نے سوچی بھی نہ ہوں گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”خواتین ان مردوں کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں جن کی ٹانگیں زیادہ لمبی ہوں۔“ماہرین کے مطابق لمبی ٹانگوں والے مردوں کے صحت مند اور دولت مند ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ خواتین ان مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔اس کے برعکس چھوٹی ٹانگوں کو ذیابیطس، بلند فشار خون، دل کی بیماریوں اور دیگر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے 341خواتین کو کمپیوٹر کے ذریعے بنائی گئی مردوں کی کچھ تصاویر دکھائیں اور ان کے متعلق پسندیدگی کا اظہار کرنے کو کہا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ویلیم سکائیلارک کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں خواتین نے جن مردوں کو سب سے زیادہ پسند کیا وہ ایسے مرد تھے جن کی ٹانگیں لمبی تھی۔اس کے برعکس بازوﺅں کی لمبائی خواتین کی پسندیدگی پر بالکل اثرانداز نہیں ہوئی۔“