معصوم سی نظر آنے والی خوبصورت خاتون نے اپنے شوہر کی پھینٹی لگادی، اتنا مارا کہ وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا، لیکن وجہ کیا تھی؟ جان کر ہر مرد کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

معصوم سی نظر آنے والی خوبصورت خاتون نے اپنے شوہر کی پھینٹی لگادی، اتنا مارا ...
معصوم سی نظر آنے والی خوبصورت خاتون نے اپنے شوہر کی پھینٹی لگادی، اتنا مارا کہ وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا، لیکن وجہ کیا تھی؟ جان کر ہر مرد کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) میدان میں بری کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پرستاروں کے غصے کا تو سامنا کرنا ہی پڑتا ہے مگر امریکا میں ایک پروفیشنل گالف کھلاڑی کو اس سے بڑھ کر مصیبت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اس کی ناقص کارکردگی پر مداح تو پھر بھی برداشت کر گئے مگر اس کی اپنی بیوی غصے سے بے قابو ہو گئی اور شکست خوردہ خاوند کی خوب پٹائی کر ڈالی۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب گولف کے کھلاڑی لوکس گلوور میدان میں اچھی کارکردگی نا دکھاپائے اور ایک اہم میچ ہار گئے۔ لوکس کی اہلیہ کرسٹا گلوور بھی میچ دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھی مگر اس کی موجودگی لوکس کے لئے بڑی بدقسمتی ثابت ہوئی ۔ میچ ختم ہوتے ہی کرسٹا نے اپنے خاوند کو لعن طعن شروع کر دی اور گھر واپس آتے ہوئے سارے راستے اسے برا بھلا کہتی رہی۔ گھر پہنچ کر تو وہ بالکل ہی آپے سے باہر ہو گئی اور خاوند پر حملہ آور ہو گئی۔ غصیلی بیوی سے بچتے بچتے بھی بیچارہ لوکس زخمی ہو گیا۔ جب اس نے دیکھا کہ کسی طور اس کی وحشی بیوی قابو میں نہیں آ رہی تو مجبور ہو کر پولیس کو بلا لیا۔
کرسٹا نے پولیس کی بات سننے سے بھی انکار کر دیا اور گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرتی رہی۔ جب پولیس اسے گاڑی میں ڈال کر لے جا رہی تھی تو اس نے ٹانگیں چلانا شروع کر دیں اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف خاوند پر تشدد کے الزام کے تحت تو کاروائی ہو گی ہی ساتھ پولیس کے سامنے مزاحمت کرنے اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت بھی مقدمہ درج ہو گا۔