اسرائیل کو لگام لگانے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی ناکامی انسانی حقوق کی علمبردارمتمدن دنیا کے لئے باعث ننگ و عار ہے: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی

اسرائیل کو لگام لگانے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی ناکامی انسانی حقوق کی ...
 اسرائیل کو لگام لگانے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی ناکامی انسانی حقوق کی علمبردارمتمدن دنیا کے لئے باعث ننگ و عار ہے: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو لگام لگانے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی ناکامی انسانی حقوق کی علمبردارمتمدن دنیا کے لئے باعث ننگ و عار ہے ۔سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العثیمین نے واضح کیا کہ او آئی سی اسرائیلی جرائم پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام اور اسرائیلی عہدیداروں کو اپنے کئے کی سزا بھگتنے کیلئے عدالت میں لانے کے مشن کی ایک بار پھر حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار استنبول میں مسلم وزرائے خارجہ کے ساتویں ہنگامی تیاری اجلاس کے موقع پر کیا۔

انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ مسلم سربراہ کانفرنس امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنیوالے غیر معمولی واقعہ کے حوالے سے موثر اقدامات میں کامیاب ثابت ہوگی۔ڈاکٹر العثیمین نے القدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونیوالے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔فلسطینی عوام اور قائدین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی ۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل قابض طاقت ہے وہ جان بوجھ کو غزہ پٹی میں نہتے فلسطینی شہریوں کیخلاف وحشیانہ طاقت استعمال کر رہا ہے ۔ العثیمین نے اسرائیل کا احتساب اورمحاسبہ نہ کرنے اورجرائم کی سزا نہ دینے کی روش کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ یہی روش اسے استعماری پالیسی اپنانے پر آمادہ کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو لگام لگانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بار بار ناکام ہوجانا اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی کے قتل عام کی مذمت میں بیان تک نہ جاری کرنا اس متمدن دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے جو صبح وشام انسانی حقوق کا راگ الاپتی رہتی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -