ہسپتال کے ایشیائی اہلکار پر حملہ آور سعودی شہری گرفتار
جدہ (محمد اکرم اسد) مدینہ منورہ سیکیورٹی ادارو ں نے نجی ہسپتال میں طبی عملے کے ایک اہلکار پر دھار دار آلے سے حملہ کرنے والے مقامی شہری کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ سی سی کیمروں کے ذریعے حملہ آور کی نشاندہی کرلی گئی تھی۔ طبی عملے کا جو اہلکارزخمی ہوا ہے اسکا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ اسکی صحت خطرے سے باہر ہے۔حملہ آور عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ اس سے بیان ریکارڈ کرالیا گیا ہے۔