سعودی عرب نے 7شہریوں کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ،یہ ملزمان کیا کررہے تھے ؟سعودی عرب سے تشویشناک خبر آگئی

سعودی عرب نے 7شہریوں کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ،یہ ملزمان کیا کررہے ...
سعودی عرب نے 7شہریوں کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ،یہ ملزمان کیا کررہے تھے ؟سعودی عرب سے تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی سٹیٹ سیکیورٹی شعبے کے ترجمان نے بتایاہے کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔سعودی خبررساںادارے کے مطابق اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔گرفتار افراد سعودی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھے۔
انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں بھی شروع کی ہوئی تھیں۔گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -