ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (صباح نیوز) ایران اورشام میں باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہو گیا ۔ 
شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس اخوندی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں، اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔اس موقع پرعباس آخوندی نے کہا کہ تہران، دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کاآغاز ہو گا۔