تحریک انصاف انتخابات 2018میں کتنی نشستیں حاصل کرے گی ؟“تجزیہ کاروں نے اہم انکشاف کردیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف انتخابات 2018میں قومی اسمبلی کی 60یا 70سے زائد سیٹیں نہیں حاصل کرسکے گی اور عمران خان کاوزیر اعظم بننے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق تحزیہ کاروں کی رائے میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا زیادہ زور تقریروں پر ہے جبکہ عملی اقدامات پر وہ بہت کم توجہ دیتے ہیں، ایسے ایشوز جن کو اٹھا کر عوام کی نظروں میں مقبول ہوا جا سکتا یامخالف پارٹیوں کا ووٹ بینک توڑا جا سکتا ہے، ایسے اقدامات کی طرف ان کی بالکل توجہ نہیں ہے بلکہ وہ دوسروں کی خامیوں کی تشہیر کرکے ملک کے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک ہمدرد کے مطابق عمران خان کومشورہ دیا گیا تھا کہ وہ سندھ کے تباہ حال گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ ایک دن گزاریں جو سندھ کے ارباب اختیار کی جانب سے عبرت کا نشان بنادیئے گئے ہیں لیکن عمران خان نے اس مشورے پر چنداں توجہ نہیں دی ۔