اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر7 مقامات پر حملے
غزہ (اے این این )قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسلامی تحریک مزاحمت حماس حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسقلان کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر تی3 میزائل داغے جبکہ سوڈانیہ کے مقام پر بھی ایک مزاحمتی کمپانڈ کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر 7 مقامات پر بمباری کی۔غزہ میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے میزائل حملوں میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جسے غزہ کے انڈویشی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔