عالمی برادری اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے:فلسطینی صدر

عالمی برادری اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے:فلسطینی ...
عالمی برادری اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے:فلسطینی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے ،فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے ورنہ حالات کی ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی۔واضح رہے کہ 14 مئی کو فلسطین میں 70 یوم نکبہ اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے موقع پر غزہ کی پٹی میں تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں کم سے کم 62 فلسطینی شہید اور 3200 زخمی ہوگئے تھے۔