بھارت، نومولود بیٹی کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فروخت کرنیوالاگرفتار

بھارت، نومولود بیٹی کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فروخت کرنیوالاگرفتار
بھارت، نومولود بیٹی کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فروخت کرنیوالاگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ(این این آئی)بھارت کی ریاست پنجاب میں پولیس حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو اپنی نومولود بچی کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر بیچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم چلا ہے کہ 35 سالہ غریب شخص اپنی نومولود بیٹی کو بیچ کر کچھ رقم بنانا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ شخص ڈاکٹر سے اس کو بیچنے کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ اس شخص نے اپنی بیٹی کو ایک پلاسٹک بیگ میں ڈالا اور 2 ہسپتالوں میں بیچنے کی غرض سے چکر لگائے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جسپال سنگھ کو ہسپتال کے ڈاکٹر کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جسپال اپنی بیٹی کو بیچنے کے لیے ایک نجی ہسپتال گیا جہاں پر اس بچی کو خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جسپال ایک کمپنی میں سامان لادنے کا کام کرتا ہے اور اس کی ماہانہ تنخواہ 10 ہزار روپے ہے، اس کی اہلیہ یومیہ اجرت پر کام کرتی ہے۔دونوں میاں بیوی بھارت کے ایک سرحد ی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور آج کل وہ موہالی میں رہائش پذیر ہیں۔جسپال کی اہلیہ اب بھی ہسپتال میں ہیں اور ہسپتال کا عملہ نومولود کی نگہداشت کر رہا ہے۔