دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 14افراد ڈوب گئے

دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 14افراد ڈوب گئے
دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 14افراد ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹری(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے جس میں سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انڑپور کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد تاحال لاپتا ہیں، دریا سے برآمد ہونے والی لاشوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ مٹیاری ضلع کی حدود میں ہوا ہے، کشتی مٹیاری سے جامشورو ضلع کے علاقے دڑا ماچھی آ رہی تھی اور اس میں خواتین و بچوں سمیت 14 مسافر سوار تھے، تیزہواو¿ں اور خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی اور اس میں سوار افراد لاپتا ہوگئے۔