ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

19مئی اتوار۔ مشترکہ مفاد کے کام میں حصہ لے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ اپنی اصول پسندی پر ڈٹے رہیں گے۔ مالی معاملات میں اچھی خبر ملے گی۔ کافی حد تک پریشانیاں دور ہو سکیں گے۔

ثور

19مئی اتوار۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔ آپ اپنے خیالات دوسروں پر ظاہر کر سکیں گے۔ کوئی تحفہ وغیرہ وصول کر سکیں گے۔ تفریحی نوعیت کا سفر کر سکیں گے۔

جوزا

19مئی اتوار۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی۔ اہل خانہ کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نئے پراجیکٹ پر ریسرچ کر سکیں گے۔ کسی کیساتھ مالی معاملات میں کوئی الجھن یا غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

سرطان

19مئی اتوار۔ اندرون خانہ مصروف رہیں گے۔ نجی معاملات میں کسی مسئلے کا سامنا ہو گا۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں۔

اسد

19مئی اتوار۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ خیالات میں جدت اور روشن خیالی پیدا ہو گی۔ مالی معاملات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔

سنبلہ

19مئی اتوار۔ ملازمت پیشہ افرا داپنے حکام بالا سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کام میں مصروف رہیں گے۔ دوران گفتگو دوسرے لوگوں کے احساسات کا خیال رکھیں۔ آپ میں خود اعتمادی آئے گی۔

میزان

19مئی اتوار۔ آپ میں خود اعتمادی بڑھے گی۔ ترقی کی راہیں استوار ہوں گی۔ آپکی محنت رنگ لائیگی۔ ترقی کا عنصر غالب رہیگا۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ اور متفق کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔

عقرب

19مئی اتوار۔ خریداری کرتے وقت کسی بھی قسم کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔ عزیزوں سے ملاقات ہو سکے گی۔

قوس

19مئی اتوار۔ دوستوں کے ساتھ اجتماعی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ صحت کے معاملات میں بہتری آئیگی۔ دور دراز کے مقام سے ملنے والی خبر آپکی سوچ کو نیا ولولہ دے گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

جدی

19مئی اتوار۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ کامیابی و کامرانی آپ کے قدم چومے گی۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان ہو گا۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔اچانک اخراجات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

دلو

19مئی اتوار۔ قانونی امور میں بہتری آئے گی۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ دوران ملازمت اچھی کارکردگی دکھانے پر عزت و کامیابی نصیب ہو گی۔ لہٰذا وقت سے فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھیں۔

حوت

19مئی اتوار۔ مالی پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔ کوئی گھریلو مسئلہ زہنی پریشانی اور غصے کا باعث بن سکتا ہے۔ کسی ساتھ یا فرد کی گفتگو دل آزاری کا باعث ہو سکتی ہے۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم