قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ،وزیراعظم کی لالہ موسیٰ آمد متوقع

قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ،وزیراعظم کی لالہ موسیٰ ...
قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ،وزیراعظم کی لالہ موسیٰ آمد متوقع

  


لالہ موسی ٰ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمرا ن خان کی لالہ موسیٰ آمد متوقع ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کابینہ ارکان کیساتھ تعزیت کیلئے لالہ موسیٰ جائیں گے ۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر لالہ موسیٰ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ،گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی،نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف زرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن ،مرادعلی شاہ،قائم علی شاہ، ندیم افضل چن، صمصام بخاری،گورنرپنجاب چودھری سرور، سابق وزیرپٹرولیم غلام سرور خان، ن لیگ کے حنیف عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید اور دیگر نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمرا ن خان کی لالہ موسیٰ آمد متوقع ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کابینہ ارکان کیساتھ تعزیت کیلئے لالہ موسیٰ جائیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /گجرات