لاہور:معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے کہا کہ گندے پانی،کیمیکلز،مصنوعی فلیورزاوررنگ سے جعلی مشروب بنایاجارہاتھا،گیس سلنڈر،فلنگ مشین،کمپریسر اور موٹرضبط کرلی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈاتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے کہا کہ مضافاتی علاقے باوا دی کٹیا گاو¿ں میں جعلی یونٹ لگایا گیا تھاجہاں گندے پانی ،کیمیکلز،مصنوعی فلیورزاوررنگ سے جعلی مشروب بنایاجارہاتھا،گیس سلنڈر،فلنگ مشین،کمپریسر اور موٹرضبط کرلی ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بوتلیں تلف کر دیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کاکاروبارجڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،1ماہ میں 3لاکھ کے قریب جعلی کولا ڈرنکس پکڑی ہیں، ڈی جی محمد عثمان نے کہا کہ پنجاب صرف معیاری خوراک کاکاروبار کرنیوالوں کاصوبہ ہے ،پنجاب کاچپہ چپہ ہمارے ریڈارپرہے،صحت دشمنوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہاکہ خطرناک فارمولے کینسر،السر، انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں،انہوںنے کہا کہ معروف برانڈ کے مشروب کی بڑی کھیپ عید کیلئے بنائی جا رہی تھیں۔