کراچی میں گھر کے باہر اغواءہونے والی نوجوان لڑکی 8 روز بعد گھر پہنچ گئی لیکن کس طرح ؟ پتا چل گیا

کراچی میں گھر کے باہر اغواءہونے والی نوجوان لڑکی 8 روز بعد گھر پہنچ گئی لیکن ...
کراچی میں گھر کے باہر اغواءہونے والی نوجوان لڑکی 8 روز بعد گھر پہنچ گئی لیکن کس طرح ؟ پتا چل گیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میںسے 8 روز قبل ایک نوجوان لڑکی کو اغواءکر لیا گیا تھا تاہم اب وہ تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس لڑکی کا آٹھ روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہیں لگا سکے تاہم 11 مئی کو تاجر کی بیٹی بسمہ کو گھر کے باہر سے اغواءکیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ملزمان اسے گاڑی سے اتار کر گھسیٹے ہوئے اپنی گاڑی میں بٹھا رہے ہیں اور تشدد بھی کر رہے ہیں تاہم 19 مئی کی درمیانی شب تاوان کی ادائیگی کے بعد بسمہ خود ہی گھر پہنچ گئی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی