شاہ محمود قریشی وزیراعظم کا خصوصی خط لے کر کویت پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی وزیراعظم کا خصوصی خط لے کر کویت پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی وزیراعظم کا خصوصی خط لے کر کویت پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پرکویت پہنچ گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  کویت ہوائی اڈے پرکویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیرخارجہ برائے ایشیاء امور صالم الحمدان، پاکستان میں کویت کے سفیرنثارمطہری، پاکستانی سفیر غلام دستگیراورسفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

کویت روانگی سے قبل میڈیا سی گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ وہ امیرکویت کے لئے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہے ہیں۔ دورہ کے دوران کویت کے امیرشیخ صباح الاحمدالصباح سے ملاقات ہو گی اور وہ عمران خان کی جانب سے انہیں خصوصی خط پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کویت میں انکی اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی ہوگی اور پھر وفودکی سطح پر مذاکرات ہوںگے۔ مذاکرات میں ویزہ کے مسائل سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکویت کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے یہ دورہ معاون ثابت ہوگا۔

مزید : قومی