ہسپتال انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچی کو کمرےمیں بند کر دیا، حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

ایبٹ آبا(ویب ڈیسک) ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال انتظامیہ نے آپریشن کے بعد پوری رقم ادا نہ کرنے پر سات سالہ بچی کو کمرے میں بند کر لیا۔ یتیم بچی کےخاندان نے وزیراعظم سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
دنیا نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ اخلاقیات کا درس بھول گئی، آپریشن کی مکمل رقم ادا نہ کرنے پر سات سالہ یتیم بچی کو ہسپتال میں محصور کر لیا۔بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں سے سترہزار ادا کر دیئے۔ غربت کے باعث بقیہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں۔بچی کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔