مریم نواز آج زرداری ہاوس جائیں گی لیکن اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مریم نواز آج زرداری ہاوس جائیں گی لیکن اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ جان کر آپ ...
مریم نواز آج زرداری ہاوس جائیں گی لیکن اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )زرداری ہاوس میں آج متحدہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف اجلاس ہونے جارہاہے جس کی میزبانی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کریں گے جبکہ اس میں شرکت کیلئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی زرداری ہاﺅس جائیں گی تاہم دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ مریم نوازشریف پہلی مرتبہ زرداری ہاﺅس میں آئیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو آج اپوزیشن رہنماﺅں کا افطار ڈنر دینے جارہے ہیں تاہم مریم نواز کو دعوت دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تاہم افطار ڈنر میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے تمام اراکین بھی موجود ہوں گے ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ، اسفند یار ولی شریک ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ محمود اچکزئی ، اختر مینگل اور آفتاب شیر پاﺅ کی بھی شرکت کے امکانات ہیں ۔

اجلاس میں معاشی بحران، پٹرولیم مصنوعات ، گیس کی قیمتوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے ۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے بعد میزبان اور سیاسی قیادت میڈیا بریفنگ بھی دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی