سیاسی بہروپیے عوام کواپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

سیاسی بہروپیے عوام کواپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ،فردوس عاشق ...
سیاسی بہروپیے عوام کواپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کےلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کےلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، ملکی اور عوامی مفادات کیلئے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جس اولاد کےلئے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کیلئے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد