مریم نواز اور بلاول کی آج ہونیوالی ملاقات پر وزیراعظم کا موقف بھی آگیا

مریم نواز اور بلاول کی آج ہونیوالی ملاقات پر وزیراعظم کا موقف بھی آگیا
مریم نواز اور بلاول کی آج ہونیوالی ملاقات پر وزیراعظم کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی آج دعوت پر زرداری ہاﺅس جارہی ہیں جہاں متحد ہ اپوزیشن کا اجلاس بھی ہوگا اور اس حوالے سے اب وزیراعظم عمران خان کا موقف بھی سامنے آ گیاہے جس میں انہو ںنے کہاہے کہ لوگوں کو بلالو اور مریم نواز کے افطار ڈنر میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ، کرپٹ ٹولہ اب اکھٹا ہو رہاہے تاہم عوام کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے ، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکا نا چاہتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم 10 میں تباہ کی گئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں ، ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے ، یہ سارے چور اکھٹے ہو نا چاہتے ہیں لیکن عوام ان کا ساتھ نہیں دے گی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو آج زرداری ہاﺅس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مریم نواز پہیل مرتبہ شرکت کیلئے زرداری ہاﺅس جائیںگی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -