جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کامیابی نہیں دیتا ، خان صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،مریم اورنگزیب

جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کامیابی نہیں دیتا ، خان صاحب آپ کے جھوٹ کا ...
جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کامیابی نہیں دیتا ، خان صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،مریم اورنگزیب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سمندر میں گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کامیابی نہیں دیتا ،عمران خان صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ،جب سے ان کے آنے کی خبرآئی ہے ملک کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ،جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سمندر میں گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک و قوم کیلئے بری خبر ہے ،پاکستان کی معیشت،روزگاراوراچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا،نوازشریف نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا،نوازشریف کے منصوبے اس لیے پورے ہوئے کہ وہ سچ بولتے ہیں اورنیت صاف ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران صاحب جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی،جھوٹ سے ملک پرمسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور