کیکڑا ون کے ذخائر میں ڈرلنگ کے دوران دراصل کیا چیز دریافت ہوئی ؟ پتا چل گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے اور کہاہے کہ کیکڑا ون کے ذخائر میں پانی کا تناسب زیادہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہناتھا کہ وزارت پٹرولیم ہائیوڈو کاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں ملاہے ، اس وقت کنویں کی گہرائی 5634 میٹر ہے ، 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی ، زیر سمندر کنواں بندکرنے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔