ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں،صمصام بخاری

ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز ...
ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں،صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے،ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں،اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف اکٹھے ہونےوالے اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہیں، نواز لیگ کابیانیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے رینالہ خورد میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا،صمصام بخاری نے آٹے، چینی و دیگراشیا کے وزن خود چیک کئے،صوبائی وزیر اطلاعات نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صارفین کو ایک کے بجائے 2کلو چینی دی جائے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صمصام بخاری نے رمضان بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے،ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں،اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ درست ثابت ہوا کہ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں،صمصام بخاری نے کہا کہ مریم بی بی پہلے اپنے چچا محترم سے ماضی کے بیانات کا ضرور پوچھ لیں،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کا پھل کاٹ رہے ہیں،عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کر لیں لیکن پذیرائی نہیں ملے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور