”امریکہ اور ایران میں جنگ ہوگی اور پاکستان۔۔“ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

”امریکہ اور ایران میں جنگ ہوگی اور پاکستان۔۔“ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ...
”امریکہ اور ایران میں جنگ ہوگی اور پاکستان۔۔“ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) خطے میں امریکہ اور ایران کی جنگ ہو گی،دفاعی تجزیہ کار اور پی این آر ایم کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ میں نے سال 2011میں اس بات کا انکشاف اپنے ایک آرٹکل میں کیا تھا، آرٹکل کو روس کے معروف اخبار پرواڈا نے شائع کیا تھا اس کے بعد میں نے سال 2013میں بھی لکھا تھا کہ اب اگلی جنگ امریکہ اور ایران کی ہو گی جس کو پاکستان کے معروف انگزیزی اخبار نے شائع کیا تھا۔

روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس ساری صورت حال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس میں پاکستان کا کیا کردار ہو گا تو اس پر پاکستان نے انتہائی ذمے درانہ بیان دیدیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اس ایشو پر نیوٹرلرہے گا اور کوشش کرے گا کہ خطے میں نئی جنگ نہ چھڑے اور وہ دونوں ممالک سے یہی کہے گا کہ وہ جنگ سے گریز کریں، جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتا، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران بھی اس حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، اس کے پاس طاقت بھی موجود ہے اور وہ گوریلا وار کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے لوگ بہادر بھی ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے،اس کے باوجود خدشہ ہے کہ امریکہ اس پر ہوائی حملہ کرے گا،نیٹو ممالک بھی امریکہ کا ساتھ دیں گے جبکہ ایران کی مدد کرنے والے بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی چاہئے وہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کروانے کے لئے امن کی بات کریں اور ہر ممکن حد تک کوشش کریں کہ یہ ممکنہ جنگ نہ ہو کیونکہ اگر یہ جنگ ہوتی ہے تو پھر یقینی طور پر خطے پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی اپنی سرحدوں کی حفاظت کو مزید بہتر کرنا ہو گا، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے سے گریز کرنا چاہئے اور اپنے بحری بیڑوں کو ایران کے ساتھ لگنے والے بارڈر سے ہٹا لینا چاہئے۔ اسے امن کی طرف آنا چاہئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور