اخترمینگل آج افطار ڈنر کیلئے زرداری ہاوس جائیں گے یا نہیں؟ آخر کار پتا چل گیا

اخترمینگل آج افطار ڈنر کیلئے زرداری ہاوس جائیں گے یا نہیں؟ آخر کار پتا چل گیا
اخترمینگل آج افطار ڈنر کیلئے زرداری ہاوس جائیں گے یا نہیں؟ آخر کار پتا چل گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق اختر مینگل کراچی میں مصروفیات کے باعث افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سرادر اختر مینگل نے گزشتہ شب ٹیلیفون پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے معذرت کر لی تاہم ان کی جگہ بی این پی مینگل کا وفد شریک ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ بی این پی مینگل کے وفد کی قیادت سینیٹر جہانزیب جمالدینی کریں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی